ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر پولیس نے قتل کی گتھی2 دن میں سلجھادی 

جموں و کشمیر پولیس نے قتل کی گتھی2 دن میں سلجھادی 

Thu, 22 Sep 2016 15:08:20    S.O. News Service

سری نگر ، 21؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پولیس نے قتل کے ایک معاملے کی گتھی دو دن کے اندر حل کرنے کا آج دعوی کیا اور بڈگام ضلع میں متوفی کی بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہل مشن گاؤں کا رہائشی غلام محمد میر مبینہ طور پر 18؍ستمبر سے لاپتہ تھا اور اس کی گمشدگی کی رپورٹ اگلے دن بڈگام پولیس تھانے میں درج کرائی گئی تھی۔لاپتہ شخص کا پتہ لگانے کی کوشش کی گئی اور اس معاملے کے حقائق کا پتہ لگانے کے لیے اس کی بیوی فاطمہ سے پوچھ گچھ کی گئی جس میں اس نے اپنے عاشق غلام رسول پارا کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو مارنے کی سازش کی بات قبول کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارا اور فاطمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔قتل کا مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات کے دوران متوفی کی لاش کو ایک کلہاڑی کے ساتھ برآمد کی گئی ہے ۔اسی کلہاڑی سے اس کو قتل کیا گیا تھا ۔متوفی کی لاش تدفین کے لیے اس کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔


Share: